بھٹکل، 13؍اپریل (ایس او نیوز) شیرالی کے ہلے کوٹے ہنومنتا مندر کی تجدید کاری کے بعد کلس کی از سرنو تنصیب اور مندر کے افتتاح کی تقریبات کا سلسلہ آج سے شروع ہوا ۔
معلوم ہوا ہے یہ تقریبات 13 اپریل سے 20 اپریل تک چلیں گی جس میں مختلف عنوانات سے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ اس جشن کے سلسلے میں شمال میں بئیلور سے جنوب میں گورٹے تک پورے نیشنل ہائی وے کے مختلف مقامات پر زعفرانی جھنڈے لگائے گئے ہیں ۔